حارث رؤف کی پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کیا، جیسن گلیسپی کا بیان

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ حارث رؤف کی پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کردیا، حقیقت یہی ہے کہ ہمیں پہلا میچ بھی جیتنا چاہیے تھا۔
آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہم یہی کر سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے کوئی بھی حریف ٹیم ہو ان کے خلاف اچھا کھیلیں، بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے آسٹریلیا کو صرف ہرایا نہیں بلکہ بڑے واضح مارجن سے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو اپنے پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ فٹ رکھنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے، یہ بڑی غیر حقیقی بات ہے کہ آپ ہر میچ میں ہر ایک کھلاڑی کو کھلائیں۔

پاکستانی کوچ نے کہا کہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی کو کھلانا قابل عمل نہیں، اس سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں، اس سیریز میں ہماری بولنگ آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو سامنے لے کر آئی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ان خامیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی، اچھے کھلاڑی اور ٹیمیں ایسا ہی کرتی ہیں، آپ سیکھتے ہیں اور نئے چیلنج کےلیے تیاری کرتے ہیں۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا کی بہت زیادہ ترجیحات میں شامل نہیں تھی، ایمانداری سے کہوں تو کرکٹ آسٹریلیا نے ہمارے ون ڈے سیریز کی اتنی پروموشن نہیں کی جو کہ حیران کن تھا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی پر زیادہ ترجیح دے رہا ہے۔

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر نجم سیٹھی کا رد عمل

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیمپئنز ٹرافی کے…

39 mins ago

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی…

42 mins ago

کراچی، سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندہ صفت ملزم کو 10 سال قید کی سزا

کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے زیادتی کرنیوالےدرندہ صفت باپ کو 10…

44 mins ago

دکی: تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 مزدور اغوا

دکی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شب رات گئے دکی میں…

3 hours ago

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کی فیس سامنے آ گئی

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کیلئے 300 درہم فیس ادا کرنی ہو گی…

3 hours ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت

پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر…

3 hours ago