آئندہ برس کیلئے حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ )آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا جس کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ سرکاری حج سکیم کے لئے روایتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے لئے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، سرکاری و نجی حج سکیموں کے لئے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، سرکاری حج سکیم کے لئے روایتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔
چودھری سالک کا کہنا تھا کہ سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں، اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہے جبکہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت سرکاری حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم میں 5 ہزار نشستیں جبکہ نجی حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم کے لئے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی جو پہلے آئیے، پہلے پائیے کے اصول پر ہو گی۔

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر نجم سیٹھی کا رد عمل

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیمپئنز ٹرافی کے…

32 mins ago

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی…

34 mins ago

کراچی، سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندہ صفت ملزم کو 10 سال قید کی سزا

کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے زیادتی کرنیوالےدرندہ صفت باپ کو 10…

37 mins ago

دکی: تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 مزدور اغوا

دکی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شب رات گئے دکی میں…

2 hours ago

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کی فیس سامنے آ گئی

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کیلئے 300 درہم فیس ادا کرنی ہو گی…

3 hours ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت

پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر…

3 hours ago