راولپنڈی( قدرت روزنامہ )آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے آج جی ایچ کیو میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کے ماحول پر گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے مضبوط دو طرفہ روابط کی تعریف کی اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اسٹیورٹ نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثر…
سکردو(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز گلگت بلتستان میں ہونے والے بس حادثے میں زخمی ہونے والی دُلہن…
لاہور(قدرت روزنامہ)بابر اعظم کی آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نمایاں کامیابی کے…
لاہور (قدرت روزنامہ) ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے چوہدری بردران کو ذاتی حیثیت…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک میں کل شام سے 16 نومبر تک بارشوں کی پیشگوئی…
لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیمپئنز ٹرافی کے…