محمد رضوان کی کپتانی میں کیا چیز منفرد ہے؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق بتایا کہ وہ ایک نڈر کھلاڑی ہیں، خود بھی جارحانہ کھیلتے ہیں اور ہمیں بھی جارحانہ کھیلنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ محمد رضوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں پریکٹس کریں اور کچھ زیادہ نہیں بس ٹارگٹ کی گئی جگہوں کو نشانہ بنائیں تو وکٹ مل جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب نے نئے کپتان کی قیادت میں خوب محنت کی جو گراؤنڈ میں نظر بھی آئی، جس کا نتیجہ ہمیں سیریز جیتنے پر ملا۔ محمد رضوان بہترین کپتان ہیں، انہوں نے ہمیں بھی اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کہا۔
محمد رضوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں‘۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کپتان نے تمام بولرز کو فری ہینڈ دیا اور کہا کہ بس اٹیک کرو، ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ آسٹریلیا میں پچز باؤنسی ہیں اس لیے ہم نے اس کے مطابق جارحانہ بولنگ کی اور ہمیں رزلٹ ملا۔
انہوں نے کہا کہ بولرز کو چاہیے ہوتا ہے وہی کیا، پراسس کو فالو کیا اور بس یہ کوشش کی کہ ان گراؤنڈز میں کہاں اور کیسے بولنگ کرنی ہے، نتیجہ خود ملتا رہا۔

Recent Posts

منی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی…

3 hours ago

حکومت نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش…

3 hours ago

کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی 7 روز…

3 hours ago

‘کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سےشاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے…

4 hours ago

کوئٹہ شہر کے روایتی حسن اور خوبصورتی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،حمزہ شفقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی…

4 hours ago

دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز کن کن مقامات سے بند ہیں ؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ…

4 hours ago