اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پربارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے.
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید د ھند پڑنے کا امکان ہے۔
پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہا۔
پنجاب کے زیادہ تر علا قے اسموگ و د ھند کی لپیٹ میں رہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہاراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش کاکول میں 27، مالم جبہ 10، کالام، پٹن 09، بالاکوٹ 07، میر خانی، سیدو شریف، تخت بائی 04، دیر (اوپر 03، لوئر 01)، چترال01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 07)، راولاکوٹ 03 ریکارڈ ہوئی۔
مری میں 10 ، گلگت بلتستان: ہنزہ02، استور، چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
پیر کو ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 02 اورقلات میں03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یواے ای(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے نئے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے اس…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی…
کراچی(قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور اماراتی درہم…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکرز کے بعد اب فنکاروں کی ویڈیوز کا…
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو وائٹ بال…