مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لیے اوقات جاری کردیے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق حجر اسماعیل یا حطیم میں مردحضرات کے لیے اوقات صبح 8 سے 11 بجےتک ہوں گے۔
حطیم میں خواتین رات 8 سے رات 2 بجے تک نوافل ادا کرسکتی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق داخلہ مغربی دروازے سے ہوگا اور حطیم میں رکنےکا دورانیہ 10 منٹ ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حطیم میں نفل ادائیگی کے اوقات مقرر کرنےکا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔
خیال رہے کہ حجرِ اسماعیل یا حطیم بیت اللہ کا ایک حصہ ہے۔ کئی احادیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہےکہ اس کے احاطے کے اندر نماز پڑھنا فضیلت میں خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے جیسا ہے۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…