سردیوں کے آغاز سے ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں مزید کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سردی کا آغاز ہوتے ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر مزید کم ہوگیا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہوگئے۔
لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، اندرون شہر، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں کے صارفین گیس کی قلت سے شدید مشکلات کا شکارہیں۔
ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب تین گنا بڑھ جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ کھانے کے اوقات میں گیس پریشر بہتر رہے۔
گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں گیس سِرے سے نہیں مل رہی، جن علاقوں میں گیس آ رہی ہے وہاں کم پریشرکا مسئلہ درپیش ہے اور لوگ مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
صارفین کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے اسکول جانے والے بچے بھی اکثر اوقات ناشتے محروم رہ جاتے ہیں، گیس آتی نہیں صرف بل آتے ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جن علاقوں میں گیس کم آ رہی ہے ان کا سروے کرایا جائے اور نارمل پریشر پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Recent Posts

منی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی…

3 hours ago

حکومت نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش…

3 hours ago

کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل

کراچی (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی 7 روز…

4 hours ago

‘کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سےشاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے…

4 hours ago

کوئٹہ شہر کے روایتی حسن اور خوبصورتی کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،حمزہ شفقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی…

4 hours ago

دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز کن کن مقامات سے بند ہیں ؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ…

5 hours ago