کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے ہدہ جیل میں ڈرون اور غلیل کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ہدہ جیل میں قیدیوں کو ڈرون اور غلیل کے ذریعے منشیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،رات کے اوقات میں ڈرون اڑا کر یا غلیل کے ذریعے منشیات جس میں آئس، ہیروئن ،چرس ودیگر قیدیوں کو فراہم کیاجاتاہے ۔ذرائع کے مطابق جیل میں واقع کینٹین سے قیدیوں کو منشیات فراہم کی جاتی ہے منشیات کیلئے رقوم کی ادائےگی ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے منشیات فروشوں کو دی جاتی ہے ،ذرائع کے مطابق قیدی جیل میں موبائل فونز کے ذریعے اپنے گھر والوں کو رقوم ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجنے کا کہتے ہیں اور پھر مذکورہ قیدی انہی پیسوں کے ذریعے کینٹین میں منشیات حاصل کرکے استعمال کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ہدہ جیل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے دیگر قیدیوں کو سخت مشکلات کاسامناہے ذرائع کے مطابق مذکورہ تمام تر کارروائی میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں جو منشیات مذکورہ منشیات فروش تک پہنچاتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے جیل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکام بالا مذکورہ مسئلے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے جیل میں قید قیدی منشیات کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں ۔اگر مسئلے کا حل نہ نکالاگیاتو قیدی سدھرنے کی بجائے مزید جرائم کے شکار ہونگے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش…
کراچی (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی 7 روز…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ…