کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر کو ئٹہ وایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے کہا ہے کو ئٹہ شہر میں 30ہزار سے زائد غیر قانونی رکشے چل رہے ہیں ،غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے، گرین بسوں کی تعداد میں اضا فے سے مزید چھ ہزار افراد سفری سہو لیات سے استفادہ کر سکیں گے جس سے شہر پر ٹریفک کا دباؤ مزید کم ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا کمشنر کو ئٹہ و ایڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے کہا کہ شہر سے یک دم رکشوں کو ختم نہیں کرسکتے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو ان کے متبادل ٹرانسپورٹ مہیا کی جا ئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلو چستان گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے،8گرین بسز پہلے سے چل رہی ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار لو گ سفر کر تے ہیں، آئندہ چند مہینوں مزید پانچ بسیں آرہی ہیں جس سے لگ بھگ چھ ہزار کے قریب لو گ مزیدسفری سہو لیات سے استفادہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ رکشوں کے شورومز مالکان کو ضلعی انتظامیہ نے نوٹس بھی دیا ہے ، باہر سے رکشے درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اگر کسی شورومز مالکان نے خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…