پاک بھارت میچ، شاہین آفریدی سے مداح کی انوکھی فرمائش

(قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی سے مداح نے انوکھی فرمائش کر دی ہے۔

رواں ہفتے کی اتوار، 24 اکتوبر کو کرکٹ دنیا کی دو بڑی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونے جا رہا ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

اس میچ کی جہاں پاکستان اور بھارت میں موجود کرکٹ کے شائقین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے وہیں دنیا بھر کے کرکٹ کے متوالوں کو بھی اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی پاکستان 11 میں شامل ہیں، پاک بھارت میچ سے متعلق ایک مداح کی شاہین آفریدی سے کی گئی فرمائش سامنے آئی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی اسٹڈیم میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ اس دوران وہاں موجود ایک مداح نے پوچھا کہ ’شاہین بھائی پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ہیں آپ کے پاس؟۔‘

اس فرمائش پر شاہین آفریدی اپنے حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جیب میں جھانکتے ہیں اور کہتے ہیں ’ٹکٹس نہیں ہیں۔‘

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

25 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

27 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

40 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

48 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

58 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

1 hour ago