قیدیوں سے سیاسی گفتگو پر فوری پابندی کی حکومتی درخواست مسترد


شیر افضل مروت کو نوٹس جاری، جواب طلب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیدیوں کی ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو پر فوری پابندی لگانے کی حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل پر نوٹس جاری کردیا۔
ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد کی اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت کی درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے جیل رولز کی شق کالعدم قرار دی تھی۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ سنگل بنچ کا جیل رولز کا سیکشن 265 کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے، رول 265 پنجاب پریزن رول سے ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں تھا، سنگل بنچ کے پاس پنجاب پریزن رولز میں مداخلت کا اختیار نہیں تھا،
چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ کیا اٹارنی جنرل یا ایڈووکیٹ جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا؟
ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے جواب دیا کہ مجھے طلب کیا گیا تھا لیکن باقاعدہ 27 اے کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا، ہماری استدعا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ریلیکس ہو جائیں، آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کر رہے ہیں، کسی قانون کو کالعدم قرار دینے کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

1 hour ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

1 hour ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

2 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

2 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

2 hours ago