ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی۔
ہائی کورٹ میں نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں ؟ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…