روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے .

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 93 پیسے بند ہوا .

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 83 پیسے کا ہوگیا . یاد رہے کہ پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 86 پیسے بند ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں