وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔چودھری شجاعت حسین نےوفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اس پر عمل درآمد کے لیے بات کی جائے گی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ کام شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ یہ انمٹ قربانیوں ناقابل فراموش ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شہداء کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا،شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،دھماکے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں۔ قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری شافع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برس ون ڈے سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہاکہ آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کرکٹ ٹیم اور قوم کو ایسی شاندار فتح کا بہت عرصے سے انتظار تھا۔ امید ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

2 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

2 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago