لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے مندرجات منظر عام پر آ گئے ہیں ۔
سماء نیوز کے مطابق آئی سی سی کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں کب یہ اطلاع دی کہ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت نہیں کر پائے گی۔کیا بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے انکار سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔خط میں کہا گیاہے کہ اگر بھارت نے تحریری طور پر پاکستان آنے سے معذرت کی ہے تو اس کی کیا وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ خط میں سوال کیا گیا کہ آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار پر اسکی جانب سے کیا جواب دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام سوالات کے جواب لینے کے بعد قانونی مشورہ کرے گا۔ پی سی بی جواب آنے پر حکومت سے گائیڈنس لے گا تا کہ آئندہ کالائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے، اگر بھارت واقعی اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا اور آئی سی سی بھارتی انکار کو تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
پی سی بی نے آئی سی سی سے انڈین کرکٹ بورڈ کی پاکستان آنے سے تحریری معذرت کی کاپی بھی مانگی ہے تا کہ ان وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…