مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کے تحت پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ کا ریکارڈ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے – پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور دیہات اور سیمی اربن علاقوں سمیت تمام مراکز صحت کی بوسیدہ خستہ حال عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہوں گی-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے تمام مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی-محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے 1236 مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور بحالی کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے-ری ویمپنگ پراجیکٹ میں سنٹرل پنجاب کے 286،نارتھ زون کے 363 اور جنوبی زون کے 587مراکز صحت شامل ہیں -سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل انور کے مطابق وسطی پنجاب کے مراکز صحت کی 20فیصد،شمالی زون کی 28فیصد اور جنوبی پنجاب کی 25فیصد سے زائدکی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی-پنجاب بھر میں 1219مراکز صحت کو فیملی کلینکس کی شکل دینے کا کام تیزی سے جاری ہے-772یونٹس پر پلاسٹرنگ،384کی فلورنگ اور 74 ہیلتھ یونٹس کی فنشنگ تیزی سے جاری ہے-محکمہ تعمیرات و مواصلات کی خصوصی ٹیمیں تیزی سے تکمیل کے لیے سر گرم عمل ہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مراکز صحت کی فیملی کلینکس کے طور پر ری ویمپنگ پلان میں تعمیراتی معیار اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کے لیے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے-پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت کو نہ صرف جدید ترین کلینکس میں بدلیں گے بلکہ ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی بھی پوری ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے دیہات کے مراکز صحت کو ایسے کلینکس میں تبدیل کریں گے جو پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی بہتر دکھائی دیں گے-عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں دہلیز پر فراہم کرنے سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم ہوگا۔

Recent Posts

ملتان: علاج کے لیے آئے مریض اسپتال سے ایچ آئی وی کا ’تحفہ‘ لے گئے، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے…

4 mins ago

’اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘ ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان سے ملنے کے لیے منتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ…

23 mins ago

58 سالہ مائیک ٹائیسن ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار، مقابلہ کب اور کس سے ہے؟

58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر…

37 mins ago

’صحیح شخص زندگی میں آئے تو شادی کریں‘ اداکارہ حنا الطاف کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے مداحوں…

47 mins ago

15 نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں…

58 mins ago

حکومتی عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد ایلون مسک نے تنقید کا جواب کیسےدیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ نئے ایفی شیئنسی ڈیپارٹمنٹ کی…

1 hour ago