(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ مرضی کےقوانین بناکر الیکشن چوری کرنےکاسوچا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، پی ڈی ایم بنانےکامقصدحکومت کاخاتمہ تھا،ہمارےدوست غلط فہمی کاشکارہوگئےاورشوکازجاری کیاگیا۔
رہنماپیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہاکہ بی اے پی کے ممبران سے ووٹ لینےکےالزام پرشوکازدیاگیا،آج اپوزیشن بی اےپی کےساتھ عدم اعتمادکی تحریک پردستخط کرچکی،حکومت وجودمیں آئی تواپوزیشن ارکان اس کاحصہ ہوں گے، دیکھیں گےبی اے پی کا ساتھ دینے والوں کوکب شوکازدیاجائےگا۔
انہوں نے کہاکہ آئین کےتحت ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی وزیراعظم کااختیارہے، ڈی جی نیب کی تقرری کیلئےبھی سمری منگوائی گئی؟ ڈی جی آئی ایس آئی کےمعاملےپرانہیں سمری یادآگئی،اچھےکام کوخراب کرناان کاکمال ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہاکہ مرضی کےقوانین بناکرالیکشن چوری کرنےکاسوچاجارہاہے، اس مرتبہ الیکشن چوری نہیں ہونےدینگے،عمران خان کوجرنیل تبدیل کرتے وقت مدینہ کی ریاست یادآجاتی ہے، ریاست مدینہ میں ایک ایک چیزکاحساب دیاجاتاتھا۔
واضح رہےکہ شیخ رشید نے الیکشن سے پہلے تیسری ن لیگ وجود میں آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ امریکی ناظم الامورکوبھی پتہ ہے ن اورش دولیگ ہیں، امریکی ناظم الامورنے ن اورش لیگ سے الگ ملاقاتیں کیں، الیکشن سےقبل تیسری لیگ بھی وجود میں آجائےگی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لیں گےتوقانون انہیں بھی ہاتھ میں لےگا، الیکشن سے قبل فساد کیا تواپنے لیے خود گڑھا کھودیں گے، آئین وقانون کی پاسداری کی جائےگی۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کےخود ساختہ امیرالمومنین کہتے ہیں تحفوں کا نہ پوچھا جائے، ریاست مدینہ میں حکمران ایک ایک چیز کا حساب دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نالائقوں کورخصت نہ کیاتومسائل ناقابل حل ہوجائیں گے، پی ڈی ایم کی تحریک سےجعلی حکمرانوں کوگھربھیجیں گے، ریاست مدینہ نہیں “ریاست مہنگائی اورکرپشن “ہے،عمران خان ناکامیوں پرپردہ ڈالنےکیلئے مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےبعد مزید اضافے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ایمانداری کی تسبیح پکڑکرملک کودونوں ہاتھ سےلوٹاجارہاہے۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں 10 روپےاضافہ کرکےایٹم بم گرایاگیا، پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ کےفیصلےبےتوقیرہوچکے،کوئی قومی ادارہ ان کی جہالت سےبچ نہیں پایا،مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی کےاپنےرکن دہائیاں دے رہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامی مشین غیرمؤثراورغیرفعال ہوچکی، دفاعی ادارے کاجوتماشہ بناہواہےوہ دنیاکےسامنے لطیفہ ہے،لوکل گورنمنٹ پرسپریم کورٹ کےفیصلےکوردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا،حکومت نے 3 سال میں انتقامی کارروائی کےعلاوہ کچھ نہیں کیا،ملکی اداروں کوغیرفعال کرکےتماشہ بنایاگیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…