اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چند دن قبل گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئیں جہاں سینیئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اب جنیوا سے لندن واپس آچکی ہیں جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا علاج جاری ہے اور میں اب ٹھیک ہوں۔ پنجاب ایئر لائن شروع کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایئر پنجاب شروع کرنی چاہیے، اس پر ابھی غور کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے راتوں رات حل نہیں ہوگا، ماضی میں اسموگ کے مسئلہ کو سنجیدہ نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی خبریں آرہی ہیں اور ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، یہاں محنت کرنے والے مخلص لوگ چاہئیں، مجھے پوری امید ہے پاکستان مشکلات سے جلد نکلے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے جنیوا جانے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ وی نیوز نے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں اور مریم نواز کے قریبی ساتھیوں سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے حوالے سے اس طرح کی بات بالکل بے بنیاد ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز پی ڈی ایم دور حکومت میں بھی گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں، جہاں ان کے گلے کی سرجری بھی ہوئی تھی، اب دوبارہ گلے کے علاج کے لیے جنیوا جانے سے چند روز قبل وہ شریف میڈیکل اسپتال بھی گئی تھیں، جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلو چ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں2024…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کرلیا زرائع…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے گزشتہ روز بولان میڈیکل کالج کے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گو رنر بلوچستان نے عمر کی بالائی حد 43 سال کرنے کی منظوری دے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل گورنر ہاوس کوئٹہ میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز…