انہوں نے کہاکہ نالائقوں کورخصت نہ کیاتومسائل ناقابل حل ہوجائیں گے، پی ڈی ایم کی تحریک سےجعلی حکمرانوں کوگھربھیجیں گے، ریاست مدینہ نہیں “ریاست مہنگائی اورکرپشن “ہے،عمران خان ناکامیوں پرپردہ ڈالنےکیلئے مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےبعد مزید اضافے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ایمانداری کی تسبیح پکڑکرملک کودونوں ہاتھ سےلوٹاجارہاہے . مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں10روپےاضافہ کرکےایٹم بم گرایاگیا، پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ کےفیصلےبےتوقیرہوچکے،کوئی قومی ادارہ ان کی جہالت سےبچ نہیں پایا،مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی کےاپنےرکن دہائیاں دے رہےہیں . ان کا کہنا تھا کہ انتظامی مشین غیرمؤثراورغیرفعال ہوچکی، دفاعی ادارے کاجوتماشہ بناہواہےوہ دنیاکےسامنے لطیفہ ہے،لوکل گورنمنٹ پرسپریم کورٹ کےفیصلےکوردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا،حکومت نے 3 سال میں انتقامی کارروائی کےعلاوہ کچھ نہیں کیا،ملکی اداروں کوغیرفعال کرکےتماشہ بنایاگیا . واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مہنگائی کے خلاف آج سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کررہی ہے . پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف آج سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا، نواز لیگ کا پہلا احتجاج راولپنڈی میں ہوگا . ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے . گزشتہ روزاجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پارٹی کے مرکزی رہنما احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریزنے شرکت کی . ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کوبھی حتمی شکل دیدی ہے . 20 اکتوبر (آج) سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دے دی گئی ہے . ذرائع کے مطابق ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی . ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں . یاد رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف آج سے 5 نومبر تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا . دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ دم دبا کر بھاگنے کی تیاری میں ہیں ، ہم 4 سال سے ریکارڈ مانگ رہےہیں،ان کے پاس موجود نہیں ہے، جو اکاؤنٹس چھپائے ہیں ان کو سامنے لائیں . انہوں نے کہاکہ آج تک فضل الرحمان نے اپنی پارٹی کا حساب نہیں دیا ، کون سے فرشتوں نے آپ کے اکاؤنٹس میں پیسے ڈالے پتا چلنا چاہیے،اکاؤنٹس کو فارن فنڈنگ کیلئے استعمال کیا،حقیقت سامنے لائیں گے . فرخ حبیب نے کہاکہ تحریک انصاف نےتمام ریکارڈجمع کرادیا ،فیصلہ ای سی نےکرناہے، پارٹی اکاؤنٹس کو چھپانے نہیں دینگے،پیروی جاری رکھیں گے . وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اسکروٹنی کریں گے ،پی پی پی اور ن لیگ نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، ن لیگ سے کوئی ادارہ کوئی پوچھے تو اُس پر حملہ کردیتے ہیں ،پتہ تو چلے ان کے اکاؤنٹس میں کتنے پاپڑ والے ہیں ؟ آٹھ روز میں پی پی پی اور ن لیگ کے اکاوئنٹس کا جائزہ لیں گے . وزیر مملکت نے کہاکہ مریم نواز شریف کی جسٹس قیوم والی عادت بنی ہوئی ہے، پی پی پی اور ن لیگ رسیدیں نکالیں اور سکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھیں . انہوں نے کہاکہ مریم صفدر کو ٹیلی فون والے انصاف کی عادت ہے، آزادانہ عملہ ہو تو رونا دھونا شروع ہوجاتاہے ،مریم صفدر رسیدیں نکالیں،کوئی قطری خط نہ لےآئیےگا ،چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا اعتراض ہے، مریم صفدر اور بلاول کو راہ فراراختیار نہیں کرنے دینگے . . .
(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہیں .
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کےخود ساختہ امیرالمومنین کہتے ہیں تحفوں کا نہ پوچھا جائے، ریاست مدینہ میں حکمران ایک ایک چیز کا حساب دیتا ہے .
متعلقہ خبریں