خوارج کی پاکستان سے دہشتگردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں


نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آگئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فتنہ الخوارج کے نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی جس میں غٹ حاجی کو نور ولی محسود دباؤ ڈال رہا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگرد واپس نہ آئیں۔
ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کو لیک آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں، ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں، ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں اور وہ افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ لیک آڈیو سےواضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے، خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشتگردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کیلیے مجبور کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خارجی نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشتگرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاؤں سے تنگ آچکے ہیں، اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے پاکستان کی مؤثر کارروائی سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی احتجاج: بتا نہیں سکتا لیکن ہماری حکمت عملی سخت ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…

1 min ago

آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…

8 mins ago

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ فعال، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…

8 mins ago

محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…

13 mins ago

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں : مولانا فضل الرحمان

لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…

20 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…

20 mins ago