احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچیں۔
دوران سماعت ملزمہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کروائے گئے۔ ملزمان کے وکلا مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے جمعہ 15 نومبر تک ملتوی کردی۔
لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف…
لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…