9 مئی بہت بڑا واقعہ تھا، سپریم کورٹ


آج بھی خدا کا خوف رکھنے والے ایسے ججز ہیں جو انصاف پر مبنی فیصلے کر رہے ہیں، جسٹس شہزاد احمد ملک
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف لاہور کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔
وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے سماعت میں کہا کہ ضمنی بیان میں میرے مؤکل کو نامزد کیا گیا۔
جسٹس شہزاد احمد ملک نے کہا کہ وکیل صاحب یہاں بندے غائب ہو جاتے ہیں، وکیل غائب ہو جاتے ہیں آپ ضمنی بیان کی بات کر رہے ہیں، ہماری ماتحت عدلیہ میں آج بھی خدا کا خوف رکھنے والے ایسے ججز ہیں جو انصاف پر مبنی فیصلے کر رہے ہیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے لطیف کھوسہ سے کہا کہ ضمنی بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا، عدالتی ریکارڈ آپ پورا نہیں کرتے اور باہر آکر کہتے ہیں عدالتیں ناانصافی کر رہی ہیں، لطیف کھوسہ صاحب معذرت کیساتھ خامیاں آپکی ہوتی ہیں اور بدنام عدالتوں کو کرتے ہیں، اگر کوئی جونیئر وکیل ایسا کرتا تو الگ بات تھی، آپ تو یونیورسٹیوں میں بطور استاد پڑھاتے ہیں، ہماری عدالتیں انصاف کر رہی ہیں، وکلاء اور عدالتوں کو دو پہیوں کی صورت میں ساتھ چلنا چاہیے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ بہت بڑا واقعہ تھا، آپ کو ضمنی بیان کیوں نہیں ملا، اب تو آپکا مرکزی سیکرٹریٹ چمکنی میں ہے، وہی چمکنی جہاں آپ نے انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن کروائے تھے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پراسیکیوشن پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

11 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

13 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

22 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

2 hours ago