کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر جان محمد جمالی کا کہنا ہے کہ کھیل ختم ہوگیا ہے اور جام کمال کو اب چلے جانا چاہیے۔
چیف آرگنائزر بی اے پی جان محمد جمالی نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ایک ہفتے پہلے جام کمال کو کہا تھا کہ مستعفی ہو جائیں، کھیل ختم ہوگیا ہے، جام صاحب کو اب چلے جانا چاہیے۔جان محمد جمالی کے بیان پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جان جمالی کے لیے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کھیل ہے لیکن جام کمال کے لیے نہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت مخالف اتحاد ایک لمبے عرصے سے بلوچستان میں گیمز کھیل رہا ہے لیکن یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ اب ہم ایسی حالت میں ہیں، ہم یہاں خدمت کے لیے آئے ہیں اور آخری دن تک رہیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…
کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…
ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے…