سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے نیا مربوط سسٹم epayment 2.0 متعارف کروا دیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اس سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے۔ ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم IRIS 2.0 پورٹل کے اندر دستیاب ہے۔
حکومت پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان کے ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے سسٹم سے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ePayment 2.0 کے ذریعے ایک جامع اور بہتر یوزر فرینڈلی انٹرفیس فراہم کیا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (سی پی آر) ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جائے گی۔
ایف بی آر کے مطابق یہ انقلابی جدت ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے، ایک ہی مربوط انٹرفیس فراہم کرنے سے متعدد لاگ اِنز اور پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔
ایف بی آر زیادہ مؤثر، ڈیجیٹلی ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
چند دن قبل ان کی ڈرامے کے سین کی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی…
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے تجاوز…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی نے…
ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے سیل فون میں گھس کر مالی نقصان پہنچانے کی وارداتیں…
سینئر اداکار خالد انعم کا مریم نواز سے متعلق تنقیدی بیان سوشل میڈیا پر وائرل…