آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں، چیئرمین ایف بی آر


آئی ایم ایف وفد پاکستان میں موجود ہے، پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے پریشان ہے، سینیٹر فیصل سبزواری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں۔
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آ ر) راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے پاکستان کے مذاکرات خفیہ ہیں۔
سینیٹر فیصل سبزواری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف وفد پاکستان آیا ہوا ہے۔ پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے پریشان ہے۔
انہوں نے پوچھا کہ ایف بی آر 190 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال کیسے پورا کرے گا ؟ پاکستان میں زراعت سمیت ہر آمدن پر ٹیکس لگنا چاہیے۔ ایف بی آر بتائے کہ ٹیکس اہداف کیسے پورے کیے جائیں گے؟
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس شارٹ فال پر ان کیمرا بریفنگ رکھی جائے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دوران اجلاس بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں۔

Recent Posts

چین نے پاکستان میں سیکیورٹی کے لیے اپنے اہلکار تعینات کرنے کا نہیں کہا، دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے…

1 min ago

صبا قمر نے نعمان اعجاز کو بھگوان کہہ ڈالا، صارفین سیخ پا

چند دن قبل ان کی ڈرامے کے سین کی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی…

6 mins ago

ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے متجاوز

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے تجاوز…

17 mins ago

لاہورہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی…

23 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی نے…

27 mins ago

خبردار! واٹس ایپ پر ملنے والا شادی کا دعوت نامہ کبھی نہ کھولیں ورنہ ۔۔۔

ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے سیل فون میں گھس کر مالی نقصان پہنچانے کی وارداتیں…

32 mins ago