اطلاعات تک رسائی عوام کا آئینی حق ہے ‘گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل


اس ضمن میں وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان میں بھی انفارمیشن کمیشن کی تشکیل آخری مراحل میں ہے
جمہور کی جمہوریت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے پالیسی سازی، منصوبہ سازی اور بجٹ سازی کیلئے ضروری ہے کہ عام آدمی نہ صرف اُن سے پوری طرح آشنا ہو بلکہ اس میں اسکی ذاتی رائے بھی شامل ہو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ جمہور کی جمہوریت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے پالیسی سازی، منصوبہ سازی اور بجٹ سازی کیلئے ضروری ہے کہ عام آدمی نہ صرف اُن سے پوری طرح آشنا ہو بلکہ اس میں اس کی ذاتی رائے بھی شامل ہو تاکہ پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ ” رائٹ ٹو انفارمیشن ” کے تقاضوں کی پاسداری بھی ممکن ہو سکے۔
اطلاعات تک رسائی عوام کا آئینی حق ہے اور اس ضمن میں وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان میں بھی انفارمیشن کمیشن کی تشکیل آخری مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (CPDI) اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات کے دوران محبوب قادر شاہ، مونس کائینات زہرہ، عمران خان اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تمام پالیسیوں اور منصوبوں کا محور و مرکز مفاد خلق ہی ہونا چاہیے لہٰذا عوامی رائے کو جاننے بغیر اجتماعی مفاد میں منصوبہ بندی کرنا ممکن نہیں. انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد اور افہام و تفہیم کیلئے اشد ضروری ہے۔
اجلاس کا مقصد بلوچستان آر ٹی آئی ایکٹ 2021 کے تحت بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ کرنا تھا۔ بلوچستان آر ٹی آئی ایکٹ 2021 2021 میں نافذ کیا گیا تھا، ایکٹ کے مطابق انفارمیشن کمیشن کا قیام 120 دن میں ہونا تھا لیکن اب ایک مدت رہ گئی ہے۔
3سال گزر گئے لیکن بلوچستان میں ابھی تک انفارمیشن کمیشن قائم نہیں ہو سکا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان وفاق پنجاب کے پی اور سندھ میں آر ٹی آئی کے نفاذ کی مثال پر عمل کرے اور صوبے میں آر ٹی آئی کے نفاذ کو یقینی بنائے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفد یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد آر ٹی آئی کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔

Recent Posts

ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے متجاوز

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے تجاوز…

4 mins ago

لاہورہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی…

10 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی نے…

14 mins ago

خبردار! واٹس ایپ پر ملنے والا شادی کا دعوت نامہ کبھی نہ کھولیں ورنہ ۔۔۔

ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے سیل فون میں گھس کر مالی نقصان پہنچانے کی وارداتیں…

19 mins ago

خالد انعم نے مریم نواز کے سموگ پر دیے بیان کو ’تکبر‘ اور ’بےحسی‘ قرار دے دیا

سینئر اداکار خالد انعم کا مریم نواز سے متعلق تنقیدی بیان سوشل میڈیا پر وائرل…

30 mins ago

عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے بابراعظم نے شرٹ عطیہ کردی

برسبین (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے…

32 mins ago