سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ


فی تولہ سونا 1400 مہنگا ہو کر 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے فی 10گرام ہو گئی۔
دریں اثنا ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2607ڈالر فیا ونس کی سطح پر آگئی ۔

Recent Posts

چین نے پاکستان میں سیکیورٹی کے لیے اپنے اہلکار تعینات کرنے کا نہیں کہا، دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے…

12 mins ago

صبا قمر نے نعمان اعجاز کو بھگوان کہہ ڈالا، صارفین سیخ پا

چند دن قبل ان کی ڈرامے کے سین کی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی…

17 mins ago

ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے متجاوز

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے تجاوز…

28 mins ago

لاہورہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی…

34 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی نے…

38 mins ago

خبردار! واٹس ایپ پر ملنے والا شادی کا دعوت نامہ کبھی نہ کھولیں ورنہ ۔۔۔

ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے سیل فون میں گھس کر مالی نقصان پہنچانے کی وارداتیں…

43 mins ago