کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت


پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایف بی آر حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا۔
ایف بی آرذرائع نے کہاہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور 12ہزار970ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رہے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائےگا، آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی۔
ذرائع ایف بی آر کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے،زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہونگے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست اسکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے ہیں ، رجسٹرڈتاجروں کی تعداد2لاکھ سےبڑھ کر6لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Recent Posts

لندن میں خواجہ آصف کو قتل کی دھمکی، ویڈیو سامنے آگئی

لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما و وفاقی وزیر…

1 min ago

ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ بھارتی…

3 mins ago

چین نے پاکستان میں سیکیورٹی کے لیے اپنے اہلکار تعینات کرنے کا نہیں کہا، دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے…

19 mins ago

صبا قمر نے نعمان اعجاز کو بھگوان کہہ ڈالا، صارفین سیخ پا

چند دن قبل ان کی ڈرامے کے سین کی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی…

24 mins ago

ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے متجاوز

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے تجاوز…

35 mins ago

لاہورہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی…

41 mins ago