لاہور (قدرت روزنامہ) ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے چوہدری بردران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے فریقین کو 9 اے کی کاروائی کے تحت طلب کیا ہے، سول جج شیر حسن پرویز نے مدعی مقدمہ چوہدری شجاعت حسین ،مدعا علہیم چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، کیس کی سماعت کل 14 نومبر کو ہوگی، فریقین میں راضی نامہ ہوا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا بصورت دیگر آئندہ پیشی پر اسٹے کی درخواست پر بحث ہوگی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کیس بذریعہ مختار خاص پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل دائر کررکھا ہے۔ کیس میں شجاعت حسین کے بھائیوں چوہدری شفاعت حسین کا جواب دعوی کا رائٹ کلوز ہوچکا، چوہدری وجاہت حسین اور انکی ہمشیرہ بیگم شہلا نیئر کے خلاف یکطرفہ کاروائی ہوچکی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ٹیکس کے ملکی نظام کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی وکلا نے اڈیالہ جیل میں…
لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کہا…
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرنے کا…