اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنایا کہ کیا ان کے ساتھ کام کرنا قانونی طور پر درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ یہ پراجیکٹ کبھی نہ کرتیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں ریدھی ڈوگرا نے پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں اپنی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’عبیر گلال‘ میں وانی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہوسکتا ہے لیکن فن کا کوئی ملک نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فلم یا ڈراموں میں صرف کردار ہی نظر آتے ہیں اس بات پر غور نہیں کیا جاتا کہ اداکار کا نام یا قومیت کیا ہے۔ ردھی ڈوگرا نے کہا کہ ہاں انہوں نے اس بات کو یقینی ضرور بنایا کہ کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنا قانونی طور پر درست ہے یا نہیں۔
ریدھی ڈوگرا کے مطابق انہوں نے صرف ایک چیز کی جانچ کی کہ کیا انہیں مذکورہ قومیت میں سے کسی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے یا نہیں، اس کے علاوہ ہمارا ملک اور حکومت ہمیں اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ ان کے ساتھ کام کیا جاسکے۔
گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے ردھی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ ان کے بچپن سے ہی سب کہتے ہیں کہ وہ بیرون ملک چلی جائیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ فلم ’عبیر گلال‘ کی کہانی 2 ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی میں کئی جذباتی مشکلات سے گزر چکے ہیں اور اچانک ایک دوسرے سے مل کر غیر متوقع طور پر ایک دوسرے کے زخموں کو بھرنے لگتے ہیں جس کا نتیجہ محبت میں نکلتا ہے۔ فلم میں ردھی ڈوگرا، فواد خان اور وانی کپور ہیں اور یہ فلم 2025 میں ریلیز ہوگی۔
واضح رہے کہ ریدھی ڈوگرا متعدد مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ویب سیریز اور فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’جوان‘ اور دوسری منیش شرما کی ’ٹائیگر 3‘ میں بھی کام کیا جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے۔ جبکہ فواد خان نے 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں ان کے ساتھ سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ بعدازاں فواد خان فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…