حکومتی عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد ایلون مسک نے تنقید کا جواب کیسےدیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ نئے ایفی شیئنسی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی کے لیے مایہ ناز تاجر اور سرمایہ کار ایلون مسک کا انتخاب کیا ہے۔
منتخب امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ایکس اسپیس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے مالک نے اپنی پوسٹ میں اپنی ترجیح واضح کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام، جو کچھ عرصہ سے ان کی ملکیت ہے، پر اپنی نامزدگی پر صارفین کی تنقید سے حظ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈیموکریسی نہیں بلکہ وہ بیوروکریسی کے لیے خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی صدارت کی دوسری مدت کے لیے اپنی متوقع کابینہ کے اہم عہدوں پر نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، جس میں ارب پتی ایلون مسک بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایلون مسک مجوزہ نئے محکمہ برائے کارکردگی کی قیادت کریں گے جبکہ فارماسیوٹیکل کمپنی کے مالک ویوک راماسوامی ان کے نائب ہوں گے۔
اپنی نامزدگی پر ویوک راماسوامی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صدارتی نامزدگی کے بعد سینیٹ کی اوہائیو میں زیر التوا تعیناتی سے دستبردار ہورہے ہیں، اس ضمن میں جسے بھی گورنر ڈی وائن تعینات کریں گے، اسے یقیناً ایک بڑی اہم ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونا پڑے گا۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

2 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago