اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے، گزشتہ ماہ اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جو حالیہ 2 ڈالر کی کمی کے بعد 71.9 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی معمولی کمی کے بعد 277.70 روپے پر مستحکم ہے، اس کے باعث امکان ہے کہ 15 نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 5 روپے کی کمی کی جائے گی۔
آخری مرتبہ جب 31 اکتوبر کو جب پیٹرول کی قیمت میں 1.35 روپے اضافہ کیا تھا اس وقت خام تیل کی قیمت 72.70 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 71.9 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، تاہم دوسری جانب ڈالر کی قدر مستحکم ہے۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 5روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے، واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 31 اکتوبر کی شب کرے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت پیٹرولیم مصنوعات یعنی کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت سے کسی قسم کا سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل سے فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی جبکہ مٹی کے تیل سے 5 پیسے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں۔
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…