’صحیح شخص زندگی میں آئے تو شادی کریں‘ اداکارہ حنا الطاف کا مشورہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے مداحوں کو شادی کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب صحیح شخص زندگی میں آئے تب ہی شادی کریں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس میں ایک موضوع شادی بھی تھا جس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی، ہم نے شادی کو ٹائم بم بنا لیا ہے کہ وقت نکل رہا ہے اس کے بعد آپ کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب نصیب ہو، ایک صحیح شخص آپ کی زندگی میں آئے اور آپ کا دل بھی کہے کہ ہاں یہ وہی شخص ہے تو آپ شادی کر لیں۔
حنا الطاف کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی آپ پر شادی کا دباؤ ڈالے اس کو کہیں کہ سکون کرو اور مجھے بھی زندگی سے لطف اندوز ہونے دو۔
واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کورونا کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جسے بعد ازاں آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔
تاہم حال ہی میں احمد علی کے پوڈ کاسٹ کے دوران آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی اور کہا کہ وہ فی الحال دوسری شادی کا ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کی مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہے۔
حنا الطاف کا شمار پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو میزبانی اور اداکاری میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں۔ حنا الطاف نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے اور اب وہ عمران عباس کے مد مقابل ڈرامہ ہجر میں نظر آئیں گی۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

2 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago