اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے جس سے پتا چلا ہے کہ وہاں مبینہ مس ہینڈلنگ کے باعث 30 مریض کو ایچ آئی وی کا عارضہ لاحق ہوگیا۔
مذکورہ صورتحال کے پیش نظر اسپتال کے حکام کی جانب سے فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں غلط طریقے سے ہینڈلنگ کی وجہ سے انفیکشن پھیلا ہے۔
اسپتال کے حکام نے انکشاف کیا کہ ایچ آئی وی/ایڈز کے ایک مریض نے ایک مشین پر ڈائیلاسز کروایا تھا جسے بعد میں دوسرے مریضوں کے لیے بھی استعمال کیا گیا اور اس سے ممکنہ طور پر وائرس کی منتقلی عمل میں آئی۔احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپتال انتظامیہ نے انفیکشن سے منسلک 2 ڈائیلاسز مشینوں کو بند کر دیا ہے اور وبا کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔
صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اسپتال کے نمائندوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کچھ متاثرہ افراد اسپتال کے باہر خون کی منتقلی سے وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب اس وبا نے خاص طور پر بہتر پروٹوکول اپنائے جانے کے متقاضی ڈائلیسس یونٹ میں اسپتال کے انفیکشن کنٹرول کے طریقوں کے بارے میں سنگین سوالات اٹھادیے ہیں۔
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…