اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات بہتر ہورہے ہیں، اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، لیکن ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے۔
لندن میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے ذاتی مفاد کے لیے میری حکومت گرائی، اور مجھے ساری زندگی کے لیے سیاست سے نااہل کیا گیا، جس کا نقصان ملک کو ہوا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک نے ترقی کی، ہمارے خلاف سازش نہ کی جاتی تو پاکستان آج جی 20 میں بھی شامل ہوچکا ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ اب ایک بار پھر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور شہباز شریف ملک کی حالت بدلنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں۔
نواز شریف نے کہاکہ شرح سود کم ہونے کے ساتھ ترقی کی رفتار بھی پہلے سے بہتر ہے، اس کے علاوہ مہنگائی کی کمر ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہورہے ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان متحد و منظم ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ورکرز کنونشن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…