اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور برطانوی حکومت سے ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ’میں ہماری کابینہ کے سینئر اور قابل احترام رکن خواجہ آصف کو دی جانے والی اس جسمانی طور نقصان پہنچانے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا، ’ایسا وحشیانہ رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناپسندیدہ عمل ہے، سیاسی طور پر چاقو کے حملے کی کھلے عام دھمکی دینا مجرمانہ ارادے کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی سب کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے اور جو بھی ذمہ دار ہے اسے مقامی حکام کے ذریعے گرفتار کرکے سزا دینی چاہیے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم شخص کی جانب سے وزیردفاع خواجہ آصف کو دھمکیاں اور گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔
اس حوالے سے خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے جو چند روز قبل کی ہے، نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا پیچھا کیا اور ان کو دھمکیاں اور گالیاں دیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ آصف ٹرین سے نکل رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے انہیں جملے کسے اور انہیں دھمکیاں اور گالیاں دیں، ان کی ویڈیو بھی بنائی۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہہ رہا ہے۔ انہیں پکڑ کے لے جاؤ، بندے نے چھری ہی مار دینی ہے، ادھر چھری بج بھی جاتی ہے، دھمکیاں دینے والا شخص خواجہ آصف کو اول فول بھی کہتا ہے تاہم خواجہ آصف اسے جواب دیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…