پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میاں روف عطاءنے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنما¶ں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم ہے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وکلاءبرادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا، ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہاوسنگ پروجیکٹ کوئٹہ کے لئے معاونت کا یقین دلایا جس پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روف عطاءنے ان کا شکریہ ادا کیا قبل ازیں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میاں روف عطاءکو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 min ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

5 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

8 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

11 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

15 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

21 mins ago