‘مجھے کینسر نہیں ہے’، مریم نواز کو کونسی بیماری ہے انہوں نے خود بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیماری کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں اس بارے میں وضاحت پیش کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
لندن میں نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی خیر مانگنی ہے اور اس کے لیے دن رات ایک کرنا ہے، سیاست اور کاکردگی پر پر بات ہوسکتی ہے لیکن ذاتیات پر بات نہیں ہوسکتی، میں نے 9 ماہ دن رات کام کیا، مجھے پیراتھائرائڈ کا مسئلہ ہے، میری گزشتہ برس جنوری میں سرجری ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی اسپتال نہیں جہاں یہ سرجری ہوسکتی، میرا سارا علاج پاکستان میں ہوا ہے لیکن پیراتھائرائڈ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2 ملکوں سوئٹزرلینڈ اور امریکا میں دستیاب ہے، اس کا برطانیہ میں بھی کوئی علاج نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میرے بارے میں ولاگز اور باتیں ہورہی ہیں کہ مجھے خدانخواستہ کینسر ہے، مجھے کینسر نہیں ہے، میں اپنی بیماری کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ میں نے اپنے والد سے خود کو مظلوم بنا کر پیش کرنا یا رونا دھونا نہیں سیکھا، مجھے آج مجبوراً یہ بات کرنا پڑی، میں اپنی کوئی بھی ذاتی بات میڈیا کے سامنے نہیں کرتی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چند دن قبل گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں، بعد سے ہی سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ وی نیوز نے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں اور مریم نواز کے قریبی ساتھیوں سے رابطہ کیا تھا جنہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے حوالے سے اس طرح کی بات بالکل بے بنیاد ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز پی ڈی ایم دور حکومت میں بھی گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں، جہاں ان کے گلے کی سرجری بھی ہوئی تھی، اب دوبارہ گلے کے علاج کے لیے جنیوا جانے سے چند روز قبل وہ شریف میڈیکل اسپتال بھی گئی تھیں، جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

34 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

38 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago