مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے،مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی جاتی ہے تو پاکستان کی ترقی رک جاتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مخالفین کےپاس بولنے کیلئے کچھ نہیں،تنقید صرف اس بات پر کی جاتی ہے آپ کے پاس کپڑے کون سےہیں،پرس کون ساہے؟سیاسی رہنماؤں کے خلاف گالم گلوچ کی جارہی ہے ،لندن میں چھوٹے چھوٹے بچے گاڑیوں کے پیچھے بھاگ رہےہیں ،مجھے کہاجارہاہے پاکستان میں علاج کیوں نہیں کراتیں؟مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے۔سوشل میڈیا پر کہاگیاکہ مجھے کینسر ہوگیاہے جو بالکل غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا پنجاب میں 25روپے والی روٹی کو 12روپے پر لے کر آئےہیں،پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کام کررہےہیں۔مخالفین کا کام تنقید کرناہےمگر تنقید بھی درست انداز میں کریں،پنجاب میں مزدوروں،کسانوں اور دیگر طبقے کے لوگوں کیلئے کام کررہےہیں۔

پاکستان کے حالات بدل رہےہیں،لوگوں کی زندگی میں آسانیاں آرہی ہیں،تحریک انصاف نے باربار احتجاج کی کال دی مگر کوئی لوگ نہیں آئے،تحریک انصاف کو مجبورا خیبرپختونخوا سے لوگوں کو لاناپڑا۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

9 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

12 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

36 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

40 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

43 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

46 mins ago