آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج یاسر محمود نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔

وکلا کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی۔بعدازاں دلائل مکمل ہونے پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وکلاء کی شیخ رشید کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Recent Posts

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

1 min ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

12 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

59 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago