ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنا اگلا شکار بالی وڈ کے دو مزید خانز کو بنانے والی ہے۔کے آر کے نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے مطابق بالی وڈ کے مزید 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔فلمی ناقد نے مزید لکھا کہ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔کمال راشد نے
یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ وہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کا ہاتھ ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…