میری بیماری پر بلاگز بنائے جا رہے ہیں پوچھا جا رہا ہے علاج پاکستان میں کیوں نہیں کروایا، وزیراعلیٰ پنجاب
لندن (قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی وضاحت کردی۔
لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے کینسر نہیں ہے بلکہ پیرا تھائیراڈ کا مسئلہ ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری صحت اور علاج کے بارے میں وی لاگز بنائے جارہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ علاج پاکستان میں کیوں نہیں کروایا۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے تاہم پیرا تھائیرائڈ کی بیماری کا علاج دنیا میں صرف دو ممالک امریکا اور سوئٹرزلینڈ میں ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری سرجیر گذشتہ برس جنوری میں سوئٹزر لینڈ میں ہوئی تھی۔ اب بھی علاج کروانے کے بعد چند روز میں پاکستان پہنچ رہی ہوں۔ اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میری ایسی تربیت ہی نہیں کہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کروں لیکن جھوٹی افواہوں کی وجہ سے بیماری پر بات کرنا پڑی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…