ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے تاہم کچھ افراد اس سے دوری کو جسمانی وزن میں کمی لانے کا بہترین ذریعہ تصور کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ناشتہ نہ کرنا کینسر کی مخصوص اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں معدے اور آنتوں سے متعلق کینسر کی اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق کے لیے 63 ہزار افراد کی غذائی عادات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔تحقیق میں شامل 86 فیصد افراد ناشتہ کرنے کے عادی تھے جبکہ 8 فیصد اس سے دور رہنا پسند کرتے تھے، جبکہ باقی کبھی کرتے تھے، کبھی نہیں کرتے تھے۔
ان افراد کی صحت کا جائزہ 6 سال تک لیا گیا جس کے دوران ان میں سے 369 افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ناشتے سے دوری کو عادت بنانے والے افراد میں غذائی نالی، آنتوں، جگر، پِتے اور معدے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد کا گلوکوز میٹابولزم بدل جاتا ہے جبکہ دائمی ورم، موٹاپے اور دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دائمی ورم سے جسمانی تکسیدی تناؤ اور جینز میں تبدیلیوں کا عمل تیز ہوتا ہے جس سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غذا سے نہ صرف جسمانی توانائی بڑھتی ہے بلکہ وہ میٹابولزم اور متعدد امراض کے خطرے پر بھی اثرات مرتب کرتی ہے۔
اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد موٹاپے کا امکان ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے دن بھر بھوک کا زیادہ احساس ہوتا ہے اور عموماً لوگ فاسٹ یا جنک فوڈ کو ترجیح دینے لگتے ہیں جس سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔
موٹاپے کو کینسر کی متعدد اقسام کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر تصور کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

3 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

14 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

17 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

26 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

1 hour ago