کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے حنا الطاف نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی اور ازدواجی تجربات پر کھل کر بات کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
حنا الطاف کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت چکی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران نوجوانوں لڑکے اور لڑکیوں کو شادی کے متعلق مشورہ دیا ہے۔
حنا الطاف نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی ’صحیح عمر‘ نہیں ہوتی اور ہر شخص کو اپنے وقت کے مطابق فیصلہ لینا چاہیے نہ کہ کسی کہ دباؤ میں آکر۔
ان کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جب آپ کو اپنا ہمسفر مل جائے تب ضرور شادی کرنی چاہیے کیونکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔
یاد رہے کہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی سے شادی کی تھی، تاہم ان کے درمیان علیٰحدگی ہوگئی۔ آغا علی نے احمد علی بٹ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ علیٰحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے۔
علیٰحدگی کے بعد حنا الطاف نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں اور وہ ایک نئے ڈرامے ’ہجر‘ میں اداکار عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ حنا نے ایک مرتبہ پھر یوٹیوب پر ولاگنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…