خبردار! واٹس ایپ پر ملنے والا شادی کا دعوت نامہ کبھی نہ کھولیں ورنہ ۔۔۔


ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے سیل فون میں گھس کر مالی نقصان پہنچانے کی وارداتیں بڑھ گئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائبر کرمنلز لوگوں کو دھوکا دینے کے بہانے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ یہ دھوکے باز اب لوگوں کی پرسنل میسیجنگ کا بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ فی زمانہ شادی کے دعوت نامے گھر گھر جاکر دینے کے بجائے واٹس ایپ کے ذریعے دینے کا رجحان تیزی سے پنپ رہا ہے۔ آن لائن اسکیمرز نے اب شادی کے ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے لوگوں کو نشانے پر لینا شروع کردیا ہے۔
آج کل بھارت میں شادی کے ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے لوگوں کو آن لائن لُوٹنے کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ہماچل پردیش کے پولیس حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شادی کے کسی بھی ڈجیٹل دعوت نامے کو کھولنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کہ یہ کسی جاننے والے یا رشتہ دار ہی نے بھیجا ہے نا۔
ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے وائرس بھیجے جارہے ہیں۔ یہ وائرس موبال فون یوزرز کا پورا ڈیٹا چُرالیتے ہیں۔ کبھی کبھی اے ٹی ایم کا پاس ورڈ یا آن لائن اکاؤنٹ کا پن بھی اُن کے ہتھے لگ جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے اُن کا ڈیٹا چُرالیا گیا۔
سوچے سمجھے بغیر ڈجیٹل دعوت ناموں کو کھول کر ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں ہیکرز کو آپ کی حساس معلومات سمیت پورے موبائل فون ڈیٹا تک رسائی مل جاتی ہے۔ بھارت بھر میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔ پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈجیٹل دعوت ناموں کے حوالے سے احتیاط برتیں۔
ہیکرز ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے کسی بھی موبائل فون کے اندر گھس کر تمام سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ہیکرز جب فون پر تصرف پالیتے ہیں تو متعلقہ فرد کی طرف سے جعلی پیغامات بھی اُس کے جاننے والوں کو بھیجیتے ہیں۔ یوں وہ رقوم کا تقاضا کرتے ہیں یا معلومات مانگتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے اور ساکھ بھی داؤ پر لگ سکتی ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

34 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

38 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

49 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

52 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

1 hour ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago