ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے خوشخبری ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنائی۔
سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دبئی کیلئے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔ اُنہوں نے دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کے لیے میں دبئی سپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں اس کامیابی پر مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یہ پروگرام دبئی کے وژن کے طور پر کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں کھیلوں کی متعدد شخصیات نے شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، جنہیں شہر کیلئے کھیلوں کا سفیر بھی نامزد کیا گیا تھا۔

خیال رہے دبئی سپورٹس کونسل سال 2005 میں قائم ہوا جس کا مقصد بطور کھیلوں کے مرکز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی ساکھ کو مضبوط کرنا، مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی اور مختلف کمیونٹیز میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

1 hour ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

1 hour ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago