لاہور(قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو جلعسازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جعلسازوں سے ہوشیار رہیں، ممکنہ دھوکہ دہی کی اطلاع نادرا کو دیں۔
نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا اور جعلی ویب سائٹس کے ذریعے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں، کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری طور پر نادرا ہیلپ لائن یا کمپلینٹ پورٹل پر اطلاع دیں،( http://complaints.nadra.gov.pk)
نادرا حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بعض جلعساز جعلی ویب سائٹ اور فیک پیغامات کے زریعے آپ کی ذاتی معلوما کا غلط استعمال کرسکتے ہیں؟ سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارم پر متعدد فیک اکاؤنٹ موجود ہیں جو نادرا سے متعلق خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ فیک اکاؤنٹس کا مقصد عوام کی ذاتی معلومات حاصل کرکے انہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کرنا ہے، نادرا غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کر رہا ہے، اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کریں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…