جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتا کیا، سربراہ جے یو آئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتا کیا۔
انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ذمے داری ہے کہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ملک کے اندر موجود ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈپلومیٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ فضل الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں اپنے کردار کی تردید بھی کی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…