عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان


جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، 24 تاریخ کی تیاری کریں کیونکہ یہ فائنل راؤنڈ ہے اور جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے 24 نومبر کی احتجاجی کال سے متعلق آج دوبارہ بات کی ہے اور سوشل میڈیا ٹائیگرز، طلباء اور نوجوانوں کو مخاطب کیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا نوجوان اپنے مستقبل کے لیے کھڑے ہوں، نوجوان پاکستان چھوڑ کر نہ جائیں کیونکہ نوجوان نے پاکستان کو اب بچانا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے پیغام دیا ہے وہ 24 اکتوبر کو پوری دنیا میں احتجاج کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے احتجاج کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے کا کہا ہے، حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی لیکن ہم نے آزادی کے لیے کھڑا ہونا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا 80 سال کی آنٹیوں کو بھی احتجاج میں شامل کریں، کراچی اور کوئٹہ والوں کے لیے پیغام ہے وہ اپنے صوبوں میں احتجاج کریں۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا ک یہ بانی پی ٹی آئی کی کال ہے اور اس پر پورا عمل ہوگا، عمران خان نے براہ راست سب کو پیغام دیا ہے اور اس احتجاج میں ایم این ایز ایم پی ایز آگے ہوں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں غیر آئینی کام کرکے ہمیں روکنے کی کوشش کرے گی لیکن ہم نے پھر بھی اسلام آباد پہنچنا ہوگا، ہم اگر اکیلے ڈی چوک پہنچے اور گرفتار بھی ہوئے تو 24 نومبر کو بھی لوگ پہنچیں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

3 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

3 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

3 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

4 hours ago