راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس سے میجر سمیت 2جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ہرنائی میں دہشتگردوں کی جانب سے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میجر محمد حسیب کی قیادت میں فوری طور پر سکیورٹی فورسز کو علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے بھیجا گیا ، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں میجرمحمدحسیب اور حوالدار نور احمد شہیدہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ،میجر محمد حسیب شہید کی عمر 28 سال ہے، میجر محمد حسیب شہید نے 8 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا، میجر محمد حسیب شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے،حوالدارنور احمد شہید نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا،حوالدارنور احمد شہید کے سوگوران میں اہلیہ ، 3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…